لاک ڈائون میں توسیع کا فیصلہ دو تین دنوںمیں متوقع

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاست کی راجدھانی بنگلورو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کرناٹک میں کوروناکے ضمن میں جاری لاک ڈائون 24مئی کے بعد بھی جاری رہنے کی توقع ہے ۔وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس سے متعلق رپورٹس پر غور کرتے ہوئے دو تین دنوں میں لاک ڈائون کو کسی ایک نئی تاریخ تک جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔چیف منسٹر نے کہا ہے کہ ریاستی دار الحکومت بنگلورومیںکوروناکے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے لیکن اس کے برخلاف دیہی علاقوں میں کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیاجارہا ہے۔ اس ضمن میںکئی ایک ریاستی وزراء نے 24مئی کے بعد بھی لوگوں کو گھروںمیںہی رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔وزیرمرگیش نرنی نے بھی 24مئی کے بعد لاک ڈائون میں 10دنوں تک کی توسیع کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دیہی علااقوں میںکورونا کے متاثرین کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع یادگیر کے انچارج وزیر آر شنکر نے بھی ضلع میں کورونا پر کنٹرول کرنے کے لئے مکمل لاک ڈائون جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔