شیموگہ: کورونا پر قابو پانے کے لئے جہاں شہر بھر می سخت احتیاطی تدابیر کئے جارہے ہیں وہیں شہر میں رات کے اندھیرے میں ایک نوجوان نے دہشت پھیلاتے ہوئے کاروں اور موٹر بائکس کی توڑ پھوڑ کی ہے ۔ یہ واقعہ آج رات یہاں کے یم کے کے روڈ اور سدھیا روڈ میں پیش آیا ہے ۔ سدھیا روڈ پر کھڑی کی گئی قیمتی کاروں کو سلاخ سے وار کیا جسکی وجہ سے کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور باڈی پر اسکراچس ہوئے ہیں ۔،یم کے کے روڈ اور سدھیا روڈ پر ہونے والی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو پولیس مجرم کی نشاندہی کے لئے معائنہ کر رہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ واردات دیر رات 1:30 بجے انجام دی گئی ہے جسمیں 12 کاریں، 1آٹو رکشہ، 3 موٹر بائک کو توڑا گیا ہے ۔ اطلاع پاکر دوڈاپیٹے پولس موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے ۔جس شر پسند نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ہے اسکی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے اور امکانات جائے جارہے ہیں کہ یہ حرکت نشے کی حالت میں کی گئی ہے
