ساگر:۔صفاء بیت المال شاخ ساگر کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی 45بیوہ گان،ضرورتمندوں میں فی فرد500روپئے وظائف کے طو رپر تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرپاشاہ،ارشاد علی خان، شیخ حنیف اور مولانا کلیم اللہ شاہی موجود رہے۔صفاء بیت المال شاخ ساگر کی جانب سے جو صفا ء ٹیلرنگ کورس چلایاجارہاہے اور اس کی14ویں بیاچ کاآغاز یکم اکتوبر2022 سےکیاجارہاہے۔اسی طرح صفاء بیت المال شاخ ساگر کی جانب سے دماغی کمزور شخص کو صفاء بیت المال اور مریض کے گھر والوں کی اشتراک سے22 دن سے جیل میں قید شخص کو رہاکروایاگیاہے۔
