شیموگہ:۔ کرناٹکا اسمبلی انتخابات میں شیموگہ اسمبلی حلقہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس اسمبلی حلقے کے سیکولر امیدواروں کے سامنے مسلمانوں کے مطالبات کو رکھا جائیگا جو اُمیدوار ان مطالبات کو پوراکرنے کے تعلق سے تحریری طورپر وعدہ کرتاہے اور مسلم سماج کے مسائل کو حل کرنے کا پابند رہتاہے اُسی امیدوار کو مسلمان ووٹ دینگے۔اس بات کااظہارمسلم ڈیولپمنٹ فورم کے کنوینیر محمد وثیق نے کیاہے۔انہوں نے اس سلسلے میں آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ مسلم ڈیولپمنٹ فورم غیرسیاسی دانشمند افراد پر مشتمل گروپ ہے،اس گروپ کے ذریعے یہ فیصلہ لیاگیاہے کہ کسی بھی امیدوارکو بغیر کسی شرط کے ووٹ نہیں دینگے،بلکہ مسلمانوں کا قائد جیت کر یاہارکر بھی رہےایسے امیدوارکے تعلق سے مسلم سماج کے ذمہ داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد فیصلہ لیاجائیگا۔اس موقع پر مولانا عرفان رضوی اور سید نعیم نے بات کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے اہم مطالبات میں سب سے اہم مطالبہ یہ ہے کہ جو شخص مسلمانوں پر ہورہےظلم وستم کے تعلق سے آوازاُٹھائے اس کی تائید کی جائیگی،مسلمانوں کو دستورکے مطابق معاشی ،سماجی اور تعلیمی انصاف دلانےوالاامیدوارہو،امن وامان بحال رکھنے میں اہم کردار اداکرے،شیموگہ شہرکےتعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے اہم کرداراداکرے،شیموگہ شہرکے اقلیتی وارڈوں میں پرائمری ہیلتھ سینٹرس کا قیام کریں،وقف املاک کے تحفظ اور بہبودی کیلئےتعائون کرے،شیموگہ میں مسلم اکثریتی علاقوں میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کوکارپوریشن کے انتخابات میں اہمیت دے،سب سے اہم بات یہ کہ وہ راست طورپریا پھر پس پردہ فرقہ پرست نہ ہو،ایسے امیدوارکو ہم اپنا امیدوار بنائینگے اور اُن کو ووٹ دینے کیلئے مسلم سماج کےسامنے گزارش کرینگے۔اس کے علاوہ آنےوالے دنوں میں مزید مطالبات معقول امیدوار کے سامنے رکھے جائینگے۔پریس کانفرنس میں عمران خان،منور،سید وسیم،محمد لیاقت وغیرہ موجودتھے۔
