بنگلورو:۔بنگلورو کے مختلف مقامات پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کے خلاف پوسٹر مہم چھیڑ رکھی ہے اوران پوسٹروں پر "پے سی ایم” لکھا ہواہے۔ریاستی حکومت کے40 فیصد کمیشن کے الزامات پر مبنی پوسٹرس کے ذریعے کانگریس نےحکومت پر نشانہ سادھاہے۔شہرکے جئے محل روڈ،اندین ایکسپریس کے علاوہ مختلف مقامات پر "پے سی ایم” کا پوسٹر نمایاں طورپر دکھایاگیاہے۔یہ پوسٹرس سوشیل میڈیاپر تیزی کے ساتھ گردش کررہے ہیں اور اسے لیکر سوشیل میڈیامیں خوب بحث کی جارہی ہے۔غورطلب بات یہ ہے کہ پچھلے دنوں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کے تلنگانہ دورے کے دوران بھی پوسٹر لگایا گیا تھا ، جس میں ویلکم40 پرسنٹ سی ایم لکھا گیا تھا ،اب ان کی ہی ریاست میں وزیر اعلیٰ کے خلاف جو پوسٹر مہم چل رہی ہے وہ لوگوں کیلئے مذاق کا باعث بناہواہے۔
