منگلورو:۔بیٹے کی بے جا حرکتوں سے تنگ آکر دلبرداشتہ ہونے والے شخص کو دل کادورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے،یہ موت کسی اور نہیں بلکہ دہشت گردی کی سازش میں ملوث ہونے والے معاذ کے والد منیر کی ہے۔معاذ کے پکڑے جانے کے بعدا س کےو الد وظیفہ یاب فوجی منیر کو سینے میں دردکی وجہ سے منگلوروکے فادرملرس اسپتال میں داخل ہوئے تھے،جہاں پر انہیں شدید دل کادورہ پڑنے کی وجہ سے وہ اپنے مالکِ حقیقی سے جاملے۔بتایاجارہاہے کہ محمد منیر(52سالہ)اپنے بیٹے معاذ کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے تھےا ور اسی کی بہترتعلیم کیلئے تیرتھ ہلی سے منگلورو منتقل ہوئے تھے،مگر معاذکی راہ بھٹکنے سے وہ پریشان تھے،جس کی وجہ سے انہیں اس کا خمیازہ موت سے اداکرناپڑا۔
