کرناٹک: ملک بھر میں یس ڈی پی آئی – پی یف آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری۔ شیموگہ میں 5 اور کرناٹک میں 40 سے زائد کارکنان گرفتار
بنگلور: ۔ملک بھر میں ایک بار پھر پولس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور یس ڈی پی آئی کے خلاف کارروائی شروع کی ہے اور ابتدائی ذرائع کے مطابق کرناٹک اور دہلی کے شاہین باغ سمیت 8 ریاستوں میں پی ایف آئی، یس ڈی پی آئی کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔
پولیس نے پی ایف آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے اور 40 سے زیادہ پی ایف آئی کارکنوں کو گرفتار کیا۔شیموگہ، باگل کوٹ، بیدر، چامراج نگر، چتردرگا، رام نگر، منگلور، کوپالا، بیلاری، کولار، بنگلور رورل، میسور سمیت ریاست کے کئی حصوں میں پولیس نے 40 سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے صبح شیموگہ اور بھدراوتی میں پی ایف آئی و یس ڈی پی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور پانچ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ بھدراوتی کے صادق، طاہراور ارشد پی یف آئی کے کارکنان ہیں جبکہ شیموگہ میں گرفتار ہونے والے کارکنوں کے نام ابھی ظاہر نہیں ہوئے ہیں ۔
