شکاری پور:۔مفتی منیر رضا جامعی مِدناپوری کی سرپرستی میں امسال 10 اکتوبر کوعیدمیلادالنبی ﷺ کا جلوس مسجد مصطفیٰ رضا و مدرسہ قادریہ،شکاری پور کی طرف سے جلوس عید میلادالنبی بڑے ہی تزک واحتشام و ادب و احترام کے ساتھ نکالا گیا جس میں شہر کے جملہ احباب اہل سنت نے بڑے ذوق وشوق سے شرکت کئے ۔ جلوس محمدی میں درود و سلام و نعتیہ کلام پڑھے گئےیہ جلوس مسجد مصطفیٰ رضا کے دروازے سے نکل کر چاند خان محلہ، جئے نگر، ماسور روڈ ہوتے ہوئے ابراہیم نگر، جھٹپٹ نگر اور ارس نگر کی مسافت طئے کرتے ہوئے پھر مسجد مصطفیٰ رضا میں ظہر کا وقت ہوا اذان کے بعد مفتی منیر رضا جامعی نے امامت فرمائی انکی اقتدا میں سینکڑوں لوگوں نے نماز ظہر ادا کی بعد نماز نعت خوانی اور مختصر بیان کے بعد صلاۃ و سلام ببارگاہ رسول انام پیش کیا گیا اور مفتی منیر رضا جامعی کی دعائوںپر جلوس اختتام پذیر ہوا، بعد نماز عشاء حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی میں لنگر عام کا انتظام کیا گیا اور مدرسہ قادریہ کے طلباءکا ایک پروگرام بھی ہوا جس میں مفتی منیر رضا جامعی نے جامع خطاب کیا۔
