ٹیپو ایکسپریس کے بعد ہبلی نظام الدین کا نام ہوجائیگا تبدیل،پنڈت سوائی گندھروا ہوگا نیانام

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
ہبلی/بنگلورو:۔میسورو بنگلورو ٹیپوایکسپریس کا نام بدل کر وڈیر ایکسپریس رکھے ہوئے ابھی کچھ ہی دن گذریں ہیں کہ مرکز ی حکومت نے ہبلی نظام الدین ریل کانام بدلنے کی تیار کرچکی ہے،اب ہبلی نظام الدین ریل کو پنڈت سوائی گندھروا ایکسپریس ریل کا نام دیاجارہاہے۔اس تعلق سےمرکزی وزیر برائے وزارت ریل اشون وشنونے دھارواڑمیں وضاحت کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہبلی نظام الدین ریل کو جلدہی پنڈت سوائی گندھروا ریل کا نام دیاجائیگا،فی الوقت اس ریل کا نام حضرت نظام الدین ہے۔اس علاقے کے معروف گلوکار پنڈت سوائی گندھرواکے نام سے اس ریل گاڑی کانام موسوم کیاجائیگا،اس تعلق سے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے گذارش کی ہے۔مزید انہوں نے بتایاکہ ہبلی وارانسی ریل فی الوقت ہفتے میں ایک دفعہ روانہ ہورہی ہے،اسے ہفتے میں دو دفعہ چلانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔بی جے پی حکومت آنے کے بعد ہبلی ریلوے اسٹیشن کا نام شری سدھاروڑا سوامی کانام دیاگیا ہے ، اب حضرت نظام الدین ایکسپریس کا نام ہٹا کر پنڈت سوائی گندھروا کانام رکھنے میں حکومت کو خوشی ہوگی۔واضح ہوکہ اب تک شہروں کا نام بدلنے میں نام کمانے والی بی جے پی حکومت اب ریل گاڑیوں کا نام بدلنے میں اپنی پوری طاقت لگارہی ہے۔