منی پور نسل پرستی کے نام فساد سے متعلق مناسب اقدام کیلئے وکلاء تنظیم کا صدر ہند سے مطالبہ

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔ ملک کی ریاست منی پور میں نسل پرستی کے نام ہورہے فسادات اور برہنہ کرتے ہوئے عورتوں کی عزت سے کھلواڈ کرتے ہوئے انہیں راستوں پر جو گھمایا گیا اس واقعہ دنیاں کے سامنے ملک کا سر شرم سے جھک گیا ہے انسانیت کانپ اٹھی ہے ایک انسان خود ایک انسان پر ایسا سلوک کر کہ ان اپنے گھروں میں عورتیں ہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں اس معاملہ کو صدر ہند سنجیدگی سے لیں اور ملک کے وزیر اعظم و وزیر کے خلاف صدر ہند مناسب کاروائی کریں کہ یہ اپنی ذمہ داری بھلائے بیٹھے ہیں شہر وکلاء تنظیم پیپلز لائرس گلڈ کے وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم و وزیر داخلہ کے خلاف مناسب کاروائی کا مطالبہ کیا۔ملک کی ریاست منی پور پھلے 82دنوں سے فسادات کا سلسلہ جاری ہے ایک سو پچاس سے زائد لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔چالیس ہزار سے ائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں علاوہ اس عوروتوں کی عزتوں سے کھلواڑ اور گھمایا جانا کس قدر شرمناک ہے مرکزی حکومت کو عدالت عظمیٰ کی پھٹکار کے باوجود وزیراعظم لوگوں کے آنسو پونچنے میں ناکام ثابت ہوچکے ہیں کہتے  ہوئے احتجاجیوں نے اپنے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے صدر ہند سے مطالبہ کیا کہ فوری فسادت روکنے اور فساد پھیلانے والوں پر وزیر اعظم و وزیر داخلہ جو آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ان پر بھی صدر کے ذریعہ کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر ہند کے نام ایک عرضداشت پیش کی احتجاجیوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم و وزیر داخلہ انتخابی ریلیوں میں تو شریک ہورہے ہیں مگر لوگوں کے دکھ میں مرہم لگانے میں پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں انہیں ملک کی عوام سے بڑھ کر انتخابات کو اہمیت دے ہیں۔اس پورے معاملہ میں ملک کی مرکزی و ریاستی حکومت کا کردار قابل مذمت ہے مرکزی و ریاستی حکومت کی لاپرواہی پر صدر ہند سنجیدگی سے لیں اور مناسب کاروائی کریں۔اس موقع پر پیپلز لائرس گلڈ کے صدر اڈوکیٹ ایس پاشاہ ۔ آنجینیا گروجی۔پرکاش پاٹل ۔ بھائریشور بی یم۔ لوکییکیرےپردیپ۔ہیچ یم نائک۔ سویتا یس منجولا ۔ناگراج۔واگیش۔ پرکاش باتی۔ چکرورتی ۔ رودیش۔حنیف۔ گرومورتی ۔ اجئے ۔آنجنیپا ۔ شیوراج ۔ کریپا۔ مالتیش ۔ پاپنا ۔مصطفیٰ وغیرہ شریک رہے ۔