نر گُندامیں فرقہ پرستوں کے ذریعہ قتل ہوئے سمیر کو دس لاکھ روپئے کا معاوضہ جاری کرے حکومت:عبدالجبار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔کرناٹک پردیش کانگریس شعبہ اقلیت چیرمن کے عبدالجبارنے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے گدگ ضلع کے نرگُند میں بجرنگ دل کے غُنڈوں کی جانب سےسمیر نامی مسلم نوجوان کا قتل اوراس کے ساتھی شمشیر خان پر جان لیوا حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ خاطیوں کو سخت سے سخت سزا ملے،مقتول سمیر کے اہل خاندان کو حکومت 10لاکھ روپئے کا معاوضہ جاری کرے اور زخمی شمشیر خان کے علاج کا خرچ حکومت خود برداشت کرے۔واضح ہوکہ 17 جنوری کو گدگ ضلع کے نرگُندمیں بجرنگ دل کے غنڈوں نےسمیر اور شمشیر پر حملہ کیا جس میں شدید طور پر زخمی سمیر کو اہسپتال لے جایا گیا لیکن سمیر نے اسپتال میں دم توڑدیااور شمشیر کمس اہسپتال ہبلی میں زیر علاج  حالت نازک  بتائی گئی ہے ،اس معاملہ میں 4  ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے مگر ابھی جو اس معاملہ کے اصل سرغنہ ہیں ان کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام ہوئی ہے۔مقامی سب انسپکٹرکی رپورٹ کے تحت پچھلے دو مہینوں سے شرارتوں کا سلسلہ جاری تھا اور اس کی شکایت پولیس میں بھی درج کی گئی تھی لیکن پولیس بروقت کارروائی نہ کرنے بات سامنے آرہی ہے۔یہ بات خصوصیت کی حامل ہے کہ گدگ ضلع پوری طرح فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا گہواراہ ہے لیکن اس پُر امن ماحول کو خراب کرنے کیلئےشرپسندوں کی جانب سےشرارتیں انجام دی جارہی ہیں،ایسے شرپسندوں کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیق ہو کہ تاکہ یہاں کوئی بھی امن میں خلل پیدا نہ کرے۔عبدالجبارنے مزید ایک معاملہ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ مقامی ضلع میں ہوئے ایک حادثہ جس میں ہری ہر ویدھیا نگر کے رہنے والے محبوب پاشاہ کے بیٹےمحمدالطاف نامی ایک نوجوان نے اپنی بہن کے لڑکے ابراہیم کے ساتھ موٹر سائکل سے اپنے گھر سےایک تقریب کے سلسلہ میں 18جنوری کوکپڑوں کی خریدی کے لئے داونگیرے گیا،مگر واپسی کا پتہ نا چلا راستہ میں قتل ہوکر پڑا ہوا پایا گیا اور ساتھ میں رہے بہن کے لڑکے ابراہیم کا اغوا کرلیا گیا اور موٹر سائیکل بھی جائے واردات پر نہیں پائی گئی ،اس پر عبدالجبار نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ پر ہماری پوری نظر ہے اور ضلع پولس سپرڈینٹ سے برابر رابطہ پر ہوں ،یس پی نے کہا کہ معاملہ کی سنگینی کو بھانتے ہوئے پولس کی چار ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں بہت جلد مجرموں تک قانو ن  کےہاتھ پہنچ جائیں ،معاملہ ویدھیا نگر پولس اسٹیشن میں درج ہوا ہے ،احتیاط ریاست بھر کے امن پسند عوام سے گذارش کروں گا کہ آئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی عام انتخابات کو ذہن میں رکھ کر فرقہ پرست عناصر اس طرح سے لوگوں میں خوف پھیلاکر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہوں  تو اُن کی اس سازش کو ناکام بنانہ ضروری ہے اس کے لئے ضروری ہے  پوری چوکسی برتے ہوئے  بڑے صبر کا مظاہرہ ہو انسان دوست احباب کو ساتھ رکھتے ہوئے معاملات کو قابو میں رکھتے ہوئے ان کی سازشوں کو ناکام بناکر ہی ملک و ریاست میں امن و امان قائم کیا جاسکتا ہے،کسی صورت قانون ہاتھ نا لیں بلکہ اگر کوئی شرارت پر اُتر آئے تو احتیاط سے کام لین ہری ہر کے محمد الطاف  کے قاتل اور ان کے با نجے ابراہیم کی  تلاش تک ہم خاموش بیٹھے نہیں رہینگے بلکہ پولس سے ہر وقت رابطہ میں رہ کر الطاف کے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور ظالموں کو قانون کے تحت سزاء دلانے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔