اونٹوں کے سردار کے خلاف مقدمہ درج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ : شہر میں گذشتہ کچھ دنوں سے اونٹوں کو لے کر تفریح کررہے اونٹوں کے سردار کے خلاف یف آئی آر درج کیاگیاہے ۔ ریگستانی علاقے سے بغیر کسی پرمٹ کے کرناٹک میں آنے اور ان اونٹوں پر تفریح کروانے کے الزام میں اونٹوں کے مالک کے خلاف یہاں کے محکمہ مویشی پالن کے ضلعی افسر کی شکایت پر یہ یف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ جانوروں کی منتقلی کے دوران محکموں کی اجازت لئے بغیر شیموگہ میں لانے کے الزام میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے شیموگہ کے ساکن گوندا بوریز کے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے ۔ تنگا نگر میں 7 اونٹوں کو گوندا نے قیام کروایا ہے ، راجستھان کیمل پروینشن اینڈ سلاٹر ایکٹ کے مطابق اجازت لینی ضروری ہے لیکن گوندا نے ایسا نہیں کیا ۔ واضح ہوکہ یہ اونٹ پچھلے دنوں میلاد کے موقع پر مقامی لیڈروں کی سواری بنی ہوئی تھی جو لوگوں میں دلچسپی کا سبب بناتھا۔