کلیم پاشاہ سائوتھ بلاک کانگریس صدرنامزد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کانگریس کمیٹی کے سائوتھ بلاک کانگریس کے صدرکے طورپرکلیم پاشاہ کلیمہ کو نامزدکیاگیاہے۔اس تعلق سے کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمارنے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ کلیم پاشاہ فوری طورپر سائوتھ بلاک کانگریس کے صدرکی ذمہ داری لیتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے جدوجہد کریں۔واضح ہوکہ شیموگہ سائوتھ بلاک کا علاقہ اقلیتی طبقے کا ہے ، یہاں پر مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے پچھلے کئی دنوں سے کانگریس میں پارٹی کارکنان کا اس بات کامطالبہ ہوتارہاہے کہ اس بلاک کیلئے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے کانگریسی کو ہی صدر بنایا جائے۔اس سے پہلے کاشی وشوا ناتھ اس حلقے کیلئے صدرکے طورپر کام کرتے رہے ہیں،کئی سالوں کے مطالبے کے بعد بالآخر سائوتھ بلاک کیلئے کلیم پاشاہ کو صدر کا عہدہ دیاگیاہے۔حالانکہ کلیم پاشاہ کے علاوہ اور بھی کئی کانگریسی اس حلقے کی صدارت کیلئے دعویدارتھے،لیکن شیموگہ ضلع کانگریس کمیٹی نے کلیم پاشاہ کو اس عہدےکیلئے سفارش کی تھی۔جس پر ریاستی کمیٹی نے کلیم پاشاہ کو صدر بنانے کیلئے منظوری دی ہے ۔ آنےو الے انتخابات میں پارٹی کیلئے یہ فیصلے مثبت ثابت ہونگے یہ اظہار پارٹی لیڈروں کاہے۔حالانکہ پچھلے اسمبلی انتخابات میں کلیم پاشاہ کلیمہ بغیر عہدےکے ہی پارٹی کو کامیابی دلوانے کیلئے جدوجہد کی تھی،اس کے علاوہ وہ پچھلے کئی دنوں سے پارٹی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے اور کئی اہم ذمہ دارایوں کو اٹھاکر اپنی شناخت بنائے ہیں۔