شیموگہ:۔ ضلع کانگریس کی جانب سے آج شیموگہ ضلع میگان اسپتال میںدرپیش مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ ضلعی صدر ایچ ایس سندریش کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں ضلع کانگریس کے لیڈران شریک رہے۔ احتجاجیوں کا مطالبہ تھاکہ ضلعی اسپتال میںمریضوں کو تمام طرح کی سہولتیں دینے کا دعویٰ تو کیا جارہا ہے لیکن اسپتال میں نہ ایم آر آئی کی سہولت ہے نہ ہی سٹی اسکیان کی سہولت دستیاب کی گئی ہے۔ ضلعی سطح کی اسپتال ہونے کے باوجود یہاں پر ٹیکنالوجی کا استعمال صحیح طریقے سے نہیں ہورہا ہے اورجو سہولتیں حکومت کی جانب سے پہلے دی گئیں تھی وہ خراب ہوچکی ہیں۔ ان سہولتوں کو سرازنو درست کرتے ہوئے مریضوں کو معقول سہولت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ میگان اسپتال کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ڈاکٹراوایس سدھپا، کے پاس اہلیت نہ ہونے کے باوجود انہیں ڈائریکٹر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ ہوچکے ڈاکٹروں کو لاکر یہاں عہدے دئے جارہے ہیں ۔ یہ بیلا کے خلاف ہے۔ اس سے بی جے پی کی بدعنوانیاں ظاہر ہورہی ہیں۔ ضلع اسپتال میں علاج کیلئےسہولیات ہونے کے باوجود نجی اسپتالوں میں داخل کرنے کیلئےسفارش کی جارہی ہے۔ اسپتال میں ایک ایم آرآئی اسکیانر ہے جس سے غریبوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔ اس وقت یہاں آنے والے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مزید 5 ایکسرے اور5 ایم آر آئی کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کے پی سی سی کےترجمان اور سابق رکن اسمبلی کے بی پرسننا کمار نے کہا کہ اسپتال میں ادویات کی بھی قلت ہے ، یہاں روزگارحاصل کرنے کیلئے 2لاکھ روپئے کی رشوت لی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیر کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ضلع کانگریس اقلیتی شعبے کے صدر محمد عارف اللہ جئے ہند نے کہا کہ اسپتال کی بدنظمی کے خلاف یہ احتجاج یہیں ختم نہیں ہوگا اگر اسپتال فوری طور پر اصلاح نہیں کی جاتی ہے تو جلدہی دوبارہ احتجاج کیا جائیگا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمار،سوڈا کے سابق صدر اسماعیل خان، ڈی سی سی کے جنرل سکریٹری نیتاجی اقبال، محمد حسین، فہمیدہ بانو، ظفراللہ،محمد عارف اللہ، محمد نیہال نیلو، ظفراللہ شریف، سائوگندھیکا، محمد اکبر وغیرہ موجود تھے ۔
