اے سی بی سے لوک آیوکتہ کو اہم مقدمے منتقل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور :۔ اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) کے ماتحت درج کئے گئے اہم مقدموں کو لوک آیوکتہ کو منتقل کئے گئے ہیں ، اگلے ایک ہفتے میں تمام مقدموں کو لوک آیوکتہ کو منتقل کیاجائیگا ، لوک آیوکتہ کو اختیارات دئے جانے کے بعد اب اے سی بی نے پہلے مرحلے میں بنگلور سٹی کے حدود میں آنے والے 350 زیر تفتیش مقدموں کی فائلیں لوک آیوکتہ کو سونپی ہیں۔ ان میں رکن اسمبلی ضمیر احمد کے گھر پر مارے گئے چھاپوں کی فائل ، بی بی یم پی دفتر پر مارے گئے چھاپوں کی فائل ، بی ڈی اے دفتر کی فائلیں شامل ہیں ۔ اب اہم مقدموں کی چھان بین کے لئے لوک آیوکتہ کے افسران متعلقہ لوگوں کو ضروری دستاویزات جمع کرنے کے لئے نوٹس جاری کریگی ۔پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل دستاویزات منتقل ہورہے ہیں تما م فائلس کی نگرانی لوک آیوکتہ کے یس پی اشوک کرینگے ۔ اے سی بی میں داخل ہونے والے مقدموں پر سزاملنے کی شرح کم ہوئی ہے ، زیر تحقیق معاملات کی فائلس کاکام باقی تھا اب لوک آیوکتہ کو منتقل ہونے کے بعد سزاء ملنے کے امکانات زیادہ ہوچکے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں لوک آیوکتہ کو اس تعلق سے کتنی کامیابی مل سکتی ہے اسکا انتظار کرنا ہوگا۔