داونگیرے:۔ اسی مہینے اکتوبر 16تاریخ کو شہر کے کل مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ‘تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن کے انتخابات ہوئے ان انتخابات میں سابق صدر تنظیم المسلمین اسوسیشن صادق پہلوان کی قیادت میں ہیچ کے جی ین گروپ اور ین کے اسمعیل کی قیادت میں بسمہ اللہ یم سی ٹی گروپ کے علاوہ لبیک گروپ اور ٹیپوسلطان ٹرسٹ گروپ اور آزادانہ طور پر کل 37 افراد نے انتخابات میں حصہ لیا دادو سیٹھ کی قیادت میں مدینہ گروپ کے نام سے انتخابات میں حصہ لیاہر ایک گروپ کی جانب سے ووٹروں کو رجھانے کی تمام کوشش کی گئی مگر شہر کے ووٹروں نے دادو سیٹھ کی قیادت والے مدینہ گروپ کے 21 امیدواروں میں سے 20امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ایک آزاد امیدوار ہاکی عارف بھی اس انتخاب میں بطور آزادانہ امیدوار کامیاب رہے انتخاب میں کامیابی کے بعد شہر میں دادو سیٹھ اور گروپ سے کامیاب اراکین کو محلہ سطح پر اور مساجد مدارس کمیٹیوں کی جانب سے تہنیت کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر شہر میں مسلم قوم کی بہتر نمائندگی کو یقینی بنانے دادو سیٹھ اپنے ہمراہ کامیاب اراکین کے ذریعہ حکومت کے مختلف محکموں کے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے قوم کی فلاح و بہبودی سے متعلق امن و امان کو برقرار رکھنے تنظیم کو تعاؤن پیش کرنے کی گذارشات کے ساثھ شہر میں موجود شمالی زون کے انسپیکٹر جنرل آف پولس تیاگراجن سے بھی ملاقات کی اس موقع پر اردو اخباری نمائندے سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدوں پر کھرا اترنے کی اپنی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے پہلے تنظیم شہر میں غریب مسلمان جو محنت مزدوری سے اپنے گذر بسر کرنے جن کی آمدنی دیگر ذمہ داریوں کے لئے پر کرنے اور چھوٹے چھوٹے کاروباری افراد روزانہ کاروبار کرتے ہیں اور جن کے پاس سرمایہ بھی معقول نا ہونے کے سبب سود کی لعنت سے بچ نہیں پاتے ان لوگوں کو بلاسود سرمایہ فراہم کرنے اور واپس اصل رقم قسطوں میں لیتے ہوئے تنظیم کی جانب سے سہولت فراہم کرنے قوم کی بچیان جو جوان ہیں والدین کو شادی سے متعلق فکر لاحق رہتی ہے ایسی سورت میں غریب لڑکیوں کی شادی کے سلسلے میں تنظیم ان ماں باپ کے ساتھ کھڑی رہنے تعلیم سے متعلق جو موجودہ دور میں تعلیم جو ایک منافع بخش کاروبار بن گئی غریب افراد کو اپنے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں جو مشکلات پیش ہونگے اس کے لئے تنظیم کی جانب سے غریب والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم سے متعلق فکر نا کرنے اور لوگوں کو اس بات کا احساس ہو کہ تنظیم ہمارے ساتھ کھڑی ہے یہ احساس قوم پیدا ہوعلاوہ قوم کے نوجوانوں میں جو مٹھی بھر ہیں نشہ جیسی لعنتوں میں ملوث ہیں علمائے کرام کے ساتھ ساتھ ہر محلہ سطح پر تنظیم کی جانب سے افراد میں ذمہ داریوں کو بانٹتے ہوئے نوجوانوں میں پائی جانے والی برائیوں کے خاتمہ کی کوشش کرنے کی کوشش کی جائے مزید دادوسیٹھ نے اس موقع پر بتایا منصوبے تو بہت ہیں مگر وقت وقت کے ساتھ لوگوں کی بھلائی کے لئے جو ضرورت محسوس ہوگی قوم کے ساتھ کھڑے رہ کر تنظیم شہر کے مسلمانوں میں اعتماد پیدا کرتے ہوئے انہیں احساس دلایا جائے گا کہ تنظیم شہر کے مسلمانوں کی ترقی و فلاح سے متعلق ہر ممکن کوشش کرےگی کوئی بھی فرد اپنے آپ کو بے یار و مدگار تصور نا کرے شہر کی تنظیم کے پاس بہت سارے وسائل ہیں ان سے سرمایہ بھی حاصل ہوتا ہے اس کا صحیح استعمال کرتے ہوئے برادارن وطن سے بہتر تعلقات کو بھی ترجیع دی جائے گی اس موقع پر ان کہ ہمراہ اڈوکیٹ شوکت علی نومنتخب رکن تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن۔ و سابق صدر تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن مرحوم خواجہ محی الدین کے نواسے نو منتخب رکن شہنواز خان کے علاوہ سماجی کارکن ڈاکٹر سی آر نصیر احمد ۔سابق ڈپٹی مئیر و موجودہ کارپویٹر چمن شریف وغیرہ شریک رہے۔
