یوگی سرکار پر پھر برس پڑے ورون گاندھی; یہ طالب علم سڑک پر آئیں گے تو شرپسند ٹھہرایا جائے گا: ورون گاندھی

سلائیڈر نیشنل نیوز

باغپت:۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جو ریاست کی یوگی حکومت پر شدید حملہ ہے۔ ضروری ایشوز پر بلاجھجک اور بلاخوف آواز اٹھانے والے ورون گاندھی نے بے روزگاری کے معاملے پر کیے گئے تازہ ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ چار سال سے اتر پردیش پولیس کی بھرتی کا انتظار کر رہے لاکھوں طالب علم اوور-ایج (زیادہ عمر) ہو چکے ہیں۔ نہ بھرتی ملی، نہ کوئی امید۔ نوجوان سوشل میڈیا پر لگاتار اپنی آواز اٹھا رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ یہی طالب علم جب سڑک پر آئیں گے تب ان پر شرپسند ہونے کا الزام لگے گا۔ کیا یہ ناانصافی نہیں ہے؟واضح رہے کہ اتر پردیش حکومت کے ذریعہ اسپورٹس کوٹہ سے ہنرمند کھلاڑیوں کی کانسٹیبل کے 534 عہدوں پر تقرری نکالی گئی ہے۔ درخواست داخل کرنے کا عمل آفیشیل ویب سائٹ uppbpb.gov.in پر یکم اکتوبر سے شروع ہو گیا ہے۔ اہل امیدوار 31 اکتوبر 2022 تک آن لائن درخواست داخل کر سکیں گے۔ اس تقرری کے تحت کانسٹیبل کے عہدہ پر 335 مرد اور 199 خواتین کی تقرری کی جانی ہے۔ یعنی مجموعی طور پر 534 ہنرمند کھلاڑیوں کی بھرتی کانسٹیبل کے عہدہ پر کی جانی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ورون گاندھی اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے لگاتار عوامی مسائل کو سامنے رکھتے رہے ہیں اور ریاست کی یوگی حکومت کے ساتھ ساتھ کئی بار مرکز کی مودی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔