شیموگہ:۔مسلم متحدہ محاذ شیموگہ کے ذمہ داروں نے ضلع پولیس سربراہ ایس پی متھون کمارسے ملاقات کی ۔ اس موقع پرمسلم متحدہ محاذ شیموگہ کے صدر پرویزاحمد نے بات کرتے ہوئےکہاکہ اس سے پہلے ایس پی لکشمی پرسادنے ضلع میں کسی بھی ذات پات کو بھیدبھائو نہ رکھتے ہوئے ضلع میں امن قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تھے،جس کے ہم شکر گذار ہیں۔مزید انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں مسلم متحدہ محاذ شیموگہ کا تعائون پولیس کیلئے ہمیشہ رہے گا ۔ مسلم متحدہ محاذ شیموگہ کے ذمہ داروں نے ایس پی متھون کمار سے گذارش کی کہ وہ ضلع میں گانجہ فروخت کرنے والےپر سخت کارروائی کریں۔اس موقع پرایس پی متھون کمار نے مسلم متحدہ محاذ شیموگہ کے وفدسے کہاکہ وہ ضلع میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائینگے۔وفدمیں نائب صدر عبید اُللہ، اقبال پاشاہ قادری،سکریٹری حامدعمری،ایچ کے عبدالواجد،محمد الیاس، قدیر احمد قریشی،ظفر اُللہ شریف،شاہ میر خان،شریف،محمد غوث،عبدالستار، عبدالمظہر، ایوب خان،عبدالواہاب ملّا،سیدابراہیم ،واحب صاحب،محمدقاضی عثمان،فاروق شمس وغیرہ موجودتھے۔
