شیموگہ:۔شیموگہ میں گانجے کی خریدوفروخت اور استعمال کے دائرے سے باہر آنے کیلئے مسلم نوجوان بالکل بھی تیارنظرنہیں آرہے ہیں،مسلسل گانجے کی خریدوفروخت اور استعمال میں لگے ہوئے ہیں،اسی تعلق سے شیموگہ پولیس کے تنگانگر پولیس تھانے کے اہلکاروں نے گانجہ فروخت کرنے والے تین کمسن نوجوانوں کو گرفتارکیاہے۔ان کے پاس سےآدھاکلو سے زیادہ گانجہ ضبط کیا گیاہے۔کل منگل کے روزکی جانےو الی کارروائی کے دوران مداری پالیہ سے تعلق رکھنے والے محمد پیرعرف شاہد(21) یوسف خان(20)اور محمد آصف(21) کو گرفتارکیاگیاہے۔ ملزمان کے تعلق سے بتایاگیاہے کہ وہ کئی دنوں سے گانجے کے کاروبارسے منسلک تھے۔تینوں کو عدالتی تحویل میں بھیجاگیاہے اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
