انتخابات کے قریب ہر مرنے والاہندو بن جاتا ہے : مہادیوپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔انتخابات کے قریب ہرمرنے والے شخص کو ہندو بنا دیاجاتاہے،چاہے وہ پانی میں گرکے مرے،دم گھٹ کے مرے، زہرکھاکے مرے یاپھر زہریلا کھانا کھا کر مرے ،ہر ایک کو دھرم کا نام دیکر اُسے ہندو بنا د یا جا تا ہے ۔اس بات کا اظہار سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے سوشیل میڈیا اکائونٹ پر لکھاہے کہ کوروناکی وباء کے دوران دفنانے کی جگہ بھی نہیں تھی،جس کی وجہ سے ندیوں کے کنارے اور عوامی مقامات پر بے حساب لوگوں کو جلایاگیاتھا۔اُس وقت کسی نے مذہب کا سہارانہیں لیاتھا ، لیکن انتخابات آتے ہی ہر کسی کی موت کو ہندو کی موت کہا جا ر ہا ہے۔