شیموگہ:۔آٹو کرایوں کولیکر اضافی رقم وصول کرنے کی مسلسل شکایتیں موصول ہورہی تھیں جس کاحل آج ضلع انتظامیہ نے ڈھونڈ لیا ہے اور5.1 کلو میٹرکیلئے کم ازکم40 روپئے کرایہ مقررکیاگیاہے اور اگر1.5 کلومیٹر سے زیادہ سفرکرنے پر مزید فی کلو میٹر کیلئے20 روپئے کی رقم مقررکی گئی ہے۔اس سلسلے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلوامنی نے منعقد ہ نشست میں یہ فیصلہ لیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی یہ فیصلہ آٹو ڈرائیوروں کی جانب سے اپنی ضرورت کے مطابق کرایہ طے کرنے اور عوام سے وصول کرنے کے بارے میں عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔پچھلے چھ سات سالوں سے آٹو کرایہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی ترمیم نہیں کی گئی تھی،اس وجہ سے یہ فیصلہ لیاگیاہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر رات 10 سے صبح 5 بجے تک اس میں 50 فیصد کرایہ اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تمام آٹو ڈرائیوروں کو شہر میں اگلے ایک ماہ تک اپنے آٹورکشائوں میں میٹر لگانا لازمی ہوگا ، اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتاہے تو ایسے آٹو ڈرائیوروں پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔تمام آٹوز کے ڈرائیوروں کو اپنی ڈیوٹی کے دوران یونیفارم پہننا لازمی ہوگا اور آٹو رکشائوں کا انشورنس جاری رہناچاہیےاوراس کی مدت ختم ہونے سے قبل اس کو ریونیول کروانے اشدضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آٹو ڈرائیور اپنی سیٹ پر کسی مسافر بٹھانے ،حفاظتی اقدامات پر عمل کیے بغیر تیز رفتاری سے سفر کرنااور اسکول کے بچوں کو حد سے زیادہ آٹو میں لے جانا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔شہر کے ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹانڈ کے قریب پری پیڈ آٹوز کی نقل وحمل کیلئے شروعات کی جائیگی۔ شہر کے 180 سے زیادہ آٹو اسٹینڈز میں سے کچھ آٹو اسٹینڈز اسمارٹ سٹی کے کاموں کی وجہ سے درہم برہم ہوگئے ہیں۔ ان کی جلد مرمت کی جائے گی ،اس تعلق سےاسمارٹ سٹی کمشنر کو مطلع کیا جائے گا۔شہرکے بی ایچ روڈ اور نہروروڈسمیت اہم بھیڑ والے علاقوں میں آٹورکشائوں کوکھڑاکرنے کی وجہ سے ٹرافک نظام میں خلل پیداہورہاہے جسےخود آٹو ڈرائیورس اس طرح بھیڑ والے علاقوں میں آٹو رکشائوں کو کھڑاکرنے سےگریز کریں ۔ مزید ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ الیکٹریکل آٹورکشائوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شہر میں چارپانچ مقامات پر چارجنگ پوائنٹس کھولنے کیلئے اٹھائے جائینگے جس کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اس تعلق سے بآور کیاجائیگا۔
