بنگلورو:۔کرناٹک حکومت کی جانب سے ریاست کے موذن اور اماموں کو جو مالی امداد دینے کا اعلان کیاگیاتھا اُس میں ریاستی وقف بورڈ نے اضافہ کرتے ہوئے ریاست کے تمام مساجدکے موذنین واماموں،مدارس کے علماء واساتذہ کومالی امداددینے کا فیصلہ کیاہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اس فیصلے کے بعد علماء برادری میں یہ ناراضگی پیدا ہوگئی تھی کہ کیا اوقافی اداروں کے امام اور موذنین ہی اس امدادکے مستحق ہیں،اس کے فوری بعد کرناٹکا وقف بورڈنے آج سرکیولر جاری کرتے ہوئے عرضیاں طلب کی ہیں،جو تمام اماموں وعلماء کیلئےکارآمدہوگی۔حالانکہ وقف بورڈیا حکومت کی جانب سے جو مالی امداددی جارہی ہے قلیل ہے،مگر ڈوبتے کو تنکے کےسہارے کی طرح3ہزار روپئے کی مالی امداددی جارہی ہے۔عرضی کانمونہ اورتفصیلات متعلقہ اضلاع کے وقف بورڈ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
