شرالکوپہ:۔ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن شرالکوپہ کی جانب سے سے عالمی یوم اردو اور قومی یوم تعلیم کوشرالکوپہ اور اسکے مضافات کے جملہ6 ہائی اسکولس میں نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء کو علامہ اقبالؒ کی فکر اور آپ کے فلسفہ ، اردو کی اہمیت اور بقاء کے متعلق معلومات دی گئیں تو وہی حضرت امام ٹیپو سلطان شہید ؒ کی ہمت اور دلیری کا سبق دیا گیا۔ مولانا آزاد کی تعلیمی فکر اور اور مولانا آزاد نے اعلیٰ تعلیم کے ترقی میں جس طرح UGC، IIT، اور IIM کے قیام کے کار ہائے نمائیوں کا تذکرہ کیا گیا ۔ اس پروگرام کے ذریعے الامین ہائی اسکول، گورنمنٹ اردو ہائی اسکول، مولانا آزاد ہائی اسکول، شرالکوپہ اور گورنمنٹ ہائی اسکول چک جمبور اور اُڈگنی کے کل 400 طلباء تک ہمارے اسلاف کی زندگیوں اور ان کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کا پیغام دیا گیا ۔ ایس آئی اوکے صدر مقام مقامی امین الحسن، سیکریٹری عبدالرحمن محمد فصیح الدین ،رفیق مبين، محمد صدیق، عتیق الرحمن، لائق انجم ،لقمان الحسن وغیرہ موجود تھے۔
