ویکسین مہم کی کامیابی کیلئے مناسب تیاری کی جائے: ڈی سی 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :(انقلاب نیوزبیورو):۔ستمبر کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کوکوویڈ ویکسی نیشن کروانے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ نے 17 ستمبر کو ریاستی سطح پر خصوصی ویکسین مہم چلانے کامطالبہ کیا ہے۔ اس خصوصی مہم کے ذریعہ ضلع میں80  ہزارافراد کوویکسی نیشن کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مقررہ ہدف کو پورا کرنےکیلئے تعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس کیلئے تمام ضروری تیاری کر یں ۔ انہوں نے آج اپنے ضلعی دفتر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام تعلقہ تحصیلداروں کی نشست کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کو ایک خصوصی ویکسینیشن مہم میںمطلوبہ مقصد کو پورا کرنے کیلئے ضروری تیاری ابھی سےشروع کردیں۔تحصیلدارمقامی شہری اور دیہی تنظیموں کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کیلئے ضروری عملے ، آشا کے کارکنوں اور ڈاٹاانٹری آپریٹر ، سواری کا انتظام اور ویکسین کے مقام کی نشاندہی کی تیاری کیلئے کام کرنا چاہیے۔ ضروری خدمات کے محکموں کے علاوہ دیگر محکموںکی مدد سے اہلکاروں اورسواریوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن کیلئے متعلقہ گرام پنچایت اور وارڈ کی فہرست تعلقہ ڈاکٹروں کے پاس ہونی چاہیے اور تحصیلداروں کواُ سے حاصل کرکے ویکسی نیشن کیلئے ضروری تیاریوں کے متعلق ابھی سے عملی منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر راجیش سرگی ہلی ، ڈسٹرکٹ سروے آفیسر ڈاکٹر او ملپا اور تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر چندر شیکھر دیگر شامل تھے۔