معمولی بات پرجھگڑا؛ایک نوجوان کا قتل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم

بھدراوتی:۔معمولی وجوہات کی بنا ءپر دو افراد کے درمیان جھگڑا پیش آیا اور ایک کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہ واردات گذشتہ شام بھدراوتی کےانور کالونی میں رونما ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق انورکالونی کا رہائشی صادق نامی نوجوان پڑوس کے علاقے جئے بھیم نگرگیا ہوا تھا۔ صادق جو اپنے دوستوں کے ساتھ اس علاقے میں گیا ہوا تھاجسے جئے بھیم نگر کے نوجوان سنیل نے روکتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون چل رہاہے یہاں مت آئو۔اس بات کو لیکر دونوں کے درمیان بحث چھڑگئی بحث اتنی بڑھ گئی کہ فوراً ہی صادق نے اپنے دوسرے دوستوں کو بلوایا اور سنیل کی پیٹ پر چاقو سے وارکردیا۔بتایا جارہا ہے کہ اس واردات میں سنیل کے ساتھ اسکے ایک اورساتھی شری کھنٹھاپر بھی چاقو سے وار کیا گیا تھا لیکن شری کھنٹھا اب خطرے سے محفوظ بتایا جارہا ہے۔ سنیل کی شناخت بھدراوتی کے صفائی کرمچاری کے بیٹے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ فوراًاسے بھدراوتی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھالیکن ڈاکٹروں نے سنیل کو میگان اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا ، جہاں سنیل نے اپنی آخری سانس لی ہے۔ ہلے نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔حکومت نے کورو ناکی مہلک وباء کو روکنے کیلئےاورلوگوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئےلاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لیکن لاک ڈائون کے درمیان میں بھی قتل اورلوٹ ماری کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔یہ تمام معاملات پچھلے لاک ڈاؤن میں بند ہوچکے تھے۔ لیکن موجودہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں میںلاک ڈاؤن کی اب کوئی قیمت نہیںرہی ہے۔