آئیٹا کی جانب سے ضلعی سطح پر تعلیمی کانفرنس کا کامیاب انعقاد

ڈ سٹرکٹ نیوز
شرالکوپہ:آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسیشن (آئیٹا) کی جانب سےضلعی سطح پرشرالکوپہ کےسعادیہ اسکول شرالکپہ میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز قرآت مع ترجمہ سے ہوا جس کو فیروز خان نے پیش کیا استقبالیہ کلمات ریاض احمد اور افتتاحی کلمات ثناء اللہ نے کیا. مقرر ڈاکٹر ثناء اللہ شریف صاحب وظیفہ یاب پروفیسر نے حضورپاک بحیثیتِ معلم اس عنوان پر روشنی ڈالی، یسین بکبھا سکریٹری آئیٹا کرناٹک نے آئیٹا کا تعارف اور مقصدِ قیام پر روشنی ڈالی اور ساجدنساءصاحبہ وظیفہ یاب پرنسپل ہبلی نے طلبائی ارتقاء میں والدین اور سماج کا رول اس عنوان پر روشنی ڈالی، صدارتی کلمات بشیر احمد صدر آئیٹا ضلع شیموگہ نے پیش کئے، کانفرنس کی نظامت عبدالقدیر بیگ سکریٹری آئیٹا ضلع شیموگہ نے سنبھالی اظہار تشکر خالق سکریٹری آئیٹا شرالکپہ نے کیا. اس کانفرنس میں تقریباً 135 اساتذۂ اکرم شامل رہ کر اس کانفرنس کو کامیاب بنایا۔