شیموگہ ایرپورٹ میں روزگار کا اشتہار دینے والے شخص نے مانگی معافی، انقلاب نیوز کو بھیجا معافی نامہ ; شیموگہ میںاب بھی کئی پرائیوئٹ ایجنسیاں بے روزگاروںکو دے رہی ہیں دھوکہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔ شیموگہ ایر پورٹ میں مختلف عہدوں کے لئے عرضیاں طلب کرنے کے اشتہار کےمعاملے کو لے کر شیموگہ ضلع انتظامیہ اس معاملے کی جانچ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، ضلع یس پی متھن کمار اور یم پی بی وائی راگھویندرا نے اس اشتہار کے سلسلے میں نوجوانوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی تھی۔ اس سلسلے میں انقلاب نے بھی سب سے پہلے نیوز کرتے ہوئے لوگوں کو اشتہار کی اصلیت کے تعلق سے آگاہ کیا تھا، آج اس سلسلے میں دیر رات بیرونی ملک میں مقیم شیموگہ کے ساکن نے واٹس اپ پر میسیج جاری کرتے ہوئے اس اشتہار کے تعلق سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اشتہار کو جاری کرنے کا مقصد نیک تھا، اشتہار میں دئے گئے ای میل ایڈریس پر ملنے والے بائیوڈیٹاکو متعلقہ محکموں تک پہنچا کر روزگار مہیاکرنا ہے۔ جو میسیج انقلاب کو ملا ہے اسکا متن اس طرح سے ہے ۔”عزیز نیوز پیپر ٹیم، میں شیموگہ ڈسٹرکٹ سپریڈنٹ آف پولیس (ایس پی سر) کو معافی نامہ لکھ رہا ہوں۔ میں نے شیموگا ہوائی اڈے کی تازہ ترین آسامیوں کیلئےایک نوکری کا اشتہار بنایا ہے۔ quicker.com  کے حوالہ سے۔میں نے quicker.com پر ایک اشتہار دیکھا اور ملازمت کے متلاشیوں کی مدد کے لیے شیموگا ہوائی اڈے کی جاب پوسٹ بنائی۔ لیکن بدقسمتی سے یہ مکمل طور پر وائرل ہو جائے گا۔ میں قبول کرتا ہوں کہ میں نے یہ تخلیق کیا لیکن میں نے کوئی دھوکہ دہی یا کوئی برا ارادہ نہیں کیا۔محترم جناب میں بھی ایک ملازمت کا متلاشی ہوں جو شیموگہ میں طویل عرصے سے ملازمت کی تلاش میں ہوں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ اشتہار دکھا کر فراڈ کر رہے ہیں۔ لیکن یہ غلط ہے۔ میں نے ان میں سے کسی کو رابطہ نہیں کیا۔میں ان لوگوں سے معافی مانگ رہا ہوں جنہوں نے اس اشتہار کے لیے درخواست دی ہے۔ میں اس قسم کا اشتہار بنا کر بہت پریشان ہوں۔ میں بھی پڑھا لکھا آدمی ہوں۔ لیکن ایک بات میں بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا اشتہار اتنا وائرل ہوا ہے اور صرف شیموگا میں اس ای میل پر پچھلے 5 دنوں میں 12k+ CV موصول ہوئے ہیں۔میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سے بھی درخواست کر رہا ہوں کہ برائے مہربانی آبائی شہر کے لیے کچھ نوکریاں فراہم کریں جہاں بہت سے لوگ نوکری کے لیے پریشانی کا شکار ہیں۔میں نے کسی کو ای میل کا جواب نہیں دیا، اب میں اس ای میل آئی ڈی کو ڈیلیٹ کرنے جا رہا ہوں اور اس قسم کا اشتہار کبھی نہیں کروں گا۔ ایک بار پھر یہ اشتہار دینے کے لیے معذرت۔میں تمام نیوز اور اخبارات سے درخواست کرتا ہوں کہ برائے مہربانی میرا میسیج اپنے نیوز پیپر کے ذریعے ایس پی صاحب تک پہنچائیں۔ سوری ایک بار پھر.براہ کرم اپنے اخبار میں پوسٹ کریں.اب اس خبر کے بعد کم ازکم اپنے موجودہ کام پر لگے رہیں اور وقت آنے پر حکومت کی جانب سے اعلان کرنے کے بعد ہی ایر پورٹ میں کام کی تلاش کریں۔بارہا ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ایر پورٹ جابس کے تعلق سے محتاط رہنے کیلئے ہدایت دینے کے باوجود نقلی ایجنسیوں کے جال میں پھنس رہے ہیں،ایسی ہی ایک ایجنسی سن رائز ڈی پی سرویسس نے بھی بےروزگارنوجوانوں کو ٹھگنے کا سلسلہ شروع کیاہے۔اس ایجنسی نے ائیرلائنس، ائیرلائنس سی ایس اے،گرائونڈ ہیانڈلنگ سی ایس اے،رئٹیل سی ایس اے،ٹیاگ بوائے جیسے عہدوں کیلئے عرضیاں طلب کی ہیں۔اس ایجنسی نے فارم کی قیمت کے نام پر فی کس1500 وصول کئے ہیں اور کچھ سوال وجواب کے بعد اُمیدواروں کو فائنل لیسٹ میں پہنچنے کی بات کہی ہے۔اب ان امیدواوروں کو تین ماہ کی تربیت کیلئے40 ہزار روپئے کا مطالبہ کیاہے۔اس تعلق سے بھی انقلاب نیوز نے ایس پی متھون کمارسے بات کی تو ایس پی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایجنسی نقلی ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔