شیموگہ : پچھلے ایک ہفتے سے شیموگہ شہرمیں جاری بارش سے متاثر ہ علاقوں کا دورہ سابق رکن اسمبلی کے بی پرسننا کمار نے کیا ہے ۔ انہوںنے شیشادری پورم میں بارش کی وجہ ٹوٹنے والے گھروں کا معائنہ کیا اور متاثرین سے ہمدردی جتانےکے بعد کہا کہ وہ کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ سے اس بات کا مطالبہ کرینگے کہ فوری طورپر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے اورانکی فوری مدد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اس دوران انہوںنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیموگہ میں ہورہی موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے ایسے میں حکومت متاثرین کو فوری مدد پہنچانے میں ناکام رہی ہے ۔ شہر میں ترقیاتی کام پانی میں بہہ رہے ہیں اور خراب سڑکوں کی وجہ سے حادثات بھی ہورہے ہیں لیکن حکومت اس سمت میں کسی بھی طرح کی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔
