نہیں رہے ضلع نگران وزیر ایشورپا; ریاست کے مختلف مقامات پرضلع نگران وزراء کی تبدیلی

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:ریاست کے28 اضلاع کے کوویڈ نگران اور ضلع نگران وزیرکووزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے تبدیل کیاہے۔بنگلورو کیلئے انہوں نے اپنے آپ کو ضلع نگران وزیر منتخب کیاہے جبکہ بقیہ 27 اضلاع کیلئے بھی بڑی تبدیلی لائی ہے۔شیموگہ ضلع کیلئے کے ایس ایشورپا کو ضلع نگران وزیر کے عہدے سے ہٹاکر انہیں چکمگلورو کا وزیر بنایاہے،جبکہ ریاستی وزیر برائے کھیل و ترقیاتی نوجوان نارائن سوامی کو شیموگہ ضلع کی ذمہ داری دی گئی ہے،اسی طرح سے سائوتھ کینراکےنگران وزیر کے عہدے پر سونیل کمارکو ذمہ داری دی گئی ہے،جبکہ ایس انگارے کواُڈپی ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وزیرداخلہ ارگاگیانیندرا کو ٹمکورو،گونداہ ایم کاراجولاکو بلگائوی،بی سری راملو کو بلاری،بی سومنا کو چامراج نگر،اُمیش کتی کو وجئے پور،سی این اشوتھ نارائن کو رام نگر،سی سی پاٹل کو باگلکوٹ،آنند سنگھ کو کوپل، کوٹہ سرینواس کو شمالی کینرا،پربھوچوہان کویادگیری، مرگیش نیرانی کو کلبرگی، اربیل شیورام ہیبارکو ہاویری،ایس ٹی سوم شیکھر کو میسورو،بی سی پاٹل کو چتردرگہ اور گدگ، بی اے بسواراج کو داونگیرے،ڈاکٹر کے سدھاکر کو بنگلورو دیہی،کے گوپالیا کو ہاسن اورمنڈیا،ششی کلاجولے کووجئے نگر ، ایس ناگراجوکو چکبلاپور،بی سی ناگیش کو کوڈگو،آچار ہالپا کو دھارواڑ،شنکر بی پاٹل کو رائچور اور بیدر،مُنی رتناکو کولارکو ضلع نگران وزیرکی ذمہ داری دی گئی ہے۔