ہونالی میں یوم ٹیپو،یوم آئین اور کنڑاراجیہ اتسوا کاانعقاد
ہونالی:۔ملک میں جو لوگ اقتدارپرقابض ہیں اور جو حکومتیں کرتے آئے ہیں وہ آج تک آئین ہندکو صحیح طریقے سے نافذکرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس بات کااظہار پرجا پریورتن ویدیکے کے ریاستی جنرل سکریٹری اے ڈی ایشورپانے کیاہے۔شہرمیں منعقدہ یوم ٹیپو،یوم آئین اور کنڑاراجیہ اتسوا کے موقع پرانہوں نے صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں جو لوگ قبول نہیں کرتے اُن عوامی نمائندوں کو ہم قبول کرتے آئے ہیں،اقتدارپر قابض لوگوں کے سامنے غلاموں کی طرح کھڑے ہوئے ہیں یہ ہمارے افسوسناک بات ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ اپنے مفادات کو چھوڑکرہم امبیڈکرکے خیالات کو اجاگرکرنے کیلئے ایک مستقل کارگاہ کاانعقاد کرنے کیلئے آگے آئینگے۔اس موقع پر پرجا پریورتن کے تعلقہ صدر ہنومنتپانے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری اس تنظیم کے ساتھ جڑنے کیلئے مسلم نوجوانوں نے پیش رفت کی ہے،یہ خوش ائندبات ہے،ٹیپوسلطان کے یوم پیدائش کو منعقدکرنے کیلئے تمام لوگ متحد ہوئے ہیں اور آگے بھی مل جل کر کام کرتے ہیں تو سماج میں اتحادقائم ہوسکتاہے۔ا س دوران معلم چنیش نے ٹیپوسلطان کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ٹیپوسلطان کے تعلق سے جو جھوٹی افواہیں پھیلاہی جارہی ہیں اُسے روکنےکی ضرورت ہے،ٹیپوسلطان کو زبان مخالف اور مذہب مخالف کے طورپر پیش کرنے کی کوشش ہورہی ہے جبکہ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ٹیپوسلطان کے دربار میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوئوں کو مساوی حق دیا گیاتھااور کئی ہندوئوں کو زمینیں تحفے میں دی گئی ہیں ،اس بات کو یادرکھنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سید روشن مُلانے آئین پر تفصیلی گفتگوکی۔جلسے کاافتتاح سابق آئی پی ایس افسر این رودرمنی نے کیا۔اس موقع پر اکیکرے کرشنپانے تمہیدی کلمات پیش کئے۔ایس سی ایس ٹی سرکاری ملازم تنظیم کے صدر رامپا،مادیگا سماج کے صدر گروتمننا، شرینواس،نذیراحمد،یونس باشاہ،مجیب اللہ، عرفان باشاہ،ممتا، رینوکما وغیرہ موجودتھے۔
