حجاب کو ترجیح دیتے ہوئے چاندنی نےٹھکرائی نوکری

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

ٹمکورو:۔حجاب نکالنے کی ہدایت کو لیکر ٹمکورو سے تعلق رکھنے والی ایک لکچررنے اپنی نوکری کو ٹھکراتے ہوئے استعفیٰ دیاہے۔اس تعلق سے لکچررنے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہاکہ ان کیلئے حجاب اور پردہ اہم ہے نہ کہ نوکری ۔پچھلے تین سالوں سے ٹمکوروکے جین پی یو کالج میں گیسٹ لکچررکے طورپر خدمات انجام دینے والی لکچرر چاندنی نے استعفیٰ دیاہے،اُن کا کہناہے کہ حجاب نکال کر تدریسی خدمات انجام دینا میرے لئے شرم کی بات ہے اور میرے مذہب کی توہین ہوگی،اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیاہے کہ بغیر حجاب کے میں اپنی نوکری کو انجام نہیں دونگی۔انہوں نے اپنا استعفیٰ کالج کے پرنسپال کو سونپ دیاہے۔