تیرتھ ہلی:پچھلے سال ایک نابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ایک نوجوان کو یہاں کی ضلعی عدالت نے عمر قیدکی سزاسنائی ہے۔تیرتھ ہلی تعلقہ کے آگمبے کے قریب ایک دیہات میں مقصود نامی نوجوان نے 13 سال کی ایک بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی،جس کے بعد اس پر پوکسوقانون کے مطابق معاملہ درج کیاگیا تھا ۔ اس تعلق سے ملزم کے خلاف پراوین نیلمنور انسپکٹر نے تحقیقات کرنے کے بعد فردِ جرم عائدکیاتھا۔معاملے کے تعلق سے تفصیلی بحث ومباحثےکے بعد ضلعی عدالت نے اس معاملے کو محض ایک سال میں شنوائی مکمل کرلی اور ملزم کے خلاف ثبوت پائے جانے پر عدالت نے اسے 20سال کی سزا سنائی ہے اور60 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائدکیاہے۔ جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی سادہ سزاسنائی گئی ہے۔یہ فیصلہ ضلعی عدالت کےخصوصی بینچ کے جج موہن نے سنایاہے۔اس معاملے کی وکالت سرکاری وکیل ہری پرساد نے کی ہے۔
