بھٹکل انجمن انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے طلبا کاکامیاب منگلوروانڈسٹریل ٹور

اسٹیٹ نیوز
بھٹکل:۔طلبا میں کارپوریٹ ماحول سے آشنائی اور تجربہ اور پیشہ ورانہ سافٹ وئیرانجینئر س کے کاموں کےمشاہدے کا مقصد لیکر انجمن انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کےتھرڈ ائیر کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کے31طلبا اور تین پروفیسرپر مشتمل ایک وفدمنگلورو کے ’دیا سسٹم منگلورو‘ کا انڈسٹرئیل ٹور کیا۔کالج کے پروفیسر محمدرضوان شیخ، پروفیسر عبدالتواب اکرمی اور پروفیسر مدھورا کی نگرانی میں طلبا و طالبات نے دیا سسٹم کا دورہ کرتےہوئے عملی طورپر پیشہ ورانہ انتظامات ، سافٹ وئیر ڈولپمنٹ کے مراحل ، کارپوریٹ پیشہ وارانہ ماحول کا مشاہدہ کرنےکے علاوہ کاموں کی نوعیت  کی جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر پیشہ ورانہ ماہرین نے طلبا کے سامنے اپنے ماتحت جاری سافٹ وئیر کی تیاریوں ، کام کی عملی نوعیت وغیرہ پر روشنی ڈالی ۔اپنے سفر سے واپسی پر طلبانے تعلیمی دور کے عملی تجربات اور مشاہدے سے ہونے والے فائدوں پر خیال ظاہر کرتےہوئے کہاکہ طلبا کو  ایسے اسفار سے کافی کچھ فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔ خاص کر ٹکنکل جانکاری اور عملی مشاہدہ تعلیمی سطح پر طلبا کے لئے حوصلہ اور ترغیب ملنے کی بات کہی۔ کامیاب سفر پر کالج پرنسپال ڈاکٹر فضل الرحمن اور رجسٹرار زاہد کھروری نے طلبا کو مبارکبادی دی۔