بنگلورو:۔بھدراوتی کے وی آئی ایس ایل کارخانے کی اپنی ہی تاریخ ہے،اسی طرح سے میسوروکے نالواڑی کرشنا راج وڈیرر اور سرایم ویشویشوریا کا تعمیرکردہ کارخانہ ہے،اس کارخانے کو بچانے کیلئے ریاستی حکومت مرکزی حکومت سے سفارش کرے اور اس کارخانے کو حتی الامکان جدوجہد کرے۔اس بات کامطالبہ سابق وزیر اعلیٰ اور شکاری پور اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی بی ایس یڈی یورپانے کیاہے۔انہوں نے آج اسمبلی میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہاکہ وی آئی ایس ایل کارخانے کو بچانے کیلئے ریاستی حکومت ہر ممکن کوشش کرے،اگر کارخانے کو بندکرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تو اس تعلق سےفوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ان احکامات کو منسوخ کروایاجائے اور کسی بھی حال میں کارخانے کو بندنہ کیاجائے۔ضرورت پڑے تو مرکزی حکومت سے سرمایہ کاری کروائی جائے اور اس کیلئے وسائل فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے سفارش کی جائے۔اس موقع پر بھدراوتی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی بی کے سنگمیش نے بات کرتے ہوئے کہاکہ وی آئی ایس ایل کارخانے کوکسی بھی حال میں بندنہ کیاجائے،اس پر ریاستی وزیر برائے قانونی امور مادھو سوامی نے کہاکہ اس کارخانے کو بچانے کیلئے ریاستی حکومت ہر ممکن کوشش کریگی اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکی آرزوبھی ہے کہ اس تعلق سے فوری طورپر اقدامات اٹھائے جائیں۔27 فروری کو وزیر اعظم نریندرمودی کی آمدہے،اس دوران بھی اس کارخانے کی بقاء کیلئے ان سے بات کی جائیگی۔
