نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام میناریٹی ، ایس سی، ایس ٹی اورخواتین کیلئے قومی سطح پریو پی ایس سی کی مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس کیلئےخواہشمند امیدواروںکی جانب سے عرضیاں مطلوب کی گئی ہیں۔ مفت کوچنگ کےساتھ منتخب ہونے والے امیدواروں کیلئے ہاسٹل کی سہولیات بھی دستیاب ہوگی۔ سویل سروس کے مسابقتی امتحانات کو عبور کرنے کی خواہش رکھنے والے امیدوار اس سنہرے موقع سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ درخواست دینےکا آغاز 16 مئی 2022 سے لیکر آخری تاریخ 15جون 2022 تک رہے گی۔ اسکے لئے ایک داخلی ٹسٹ ہوگا جو کہ عام معلومات پر لیاجائیگا۔یہ ٹیسٹ 2جولائی2022 کے روز منعقد کیا جائیگا۔ اس ٹیسٹ کے نتائج 25جولائی کو سامنے آئینگے جس کے بعد انٹرویو کا مرحلہ شروع ہوگا جس کی تاریخ یکم تا 8 اگست 2022 کو دی گئی ہے۔ اسکا حتمی نتیجہ 10 اگست2022 کو سامنے آئیںگے۔ انٹرویو کا نتیجہ سامنے آنے کے ساتھ ہی منتخب امیدواروں کو مفت کوچنگ کیلئے داخلہ لینے کی اجازت دی جائیگی جس کیلئے 16 سے 19 اگست تک کا موقع دیا گیا ہے۔ کوچنگ کلاسس کا اہتمام 22 اگست 2022سے شروع ہوجائیگا۔ واضح ہوکہ یہ داخلہ امتحانات ملک کے دس مراکز میں منعقدہ کئے جائیںگے جن میں دہلی، شری نگر، جمو، حیدراآباد، ممبئی، لکھنئو، گواہاٹی، پٹنہ، بنگلور اور ملاپورم (کیرالہ)کے نام شامل ہیں۔داخلی امتحان دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا (تحریری اور انٹرویو) تحریری امتحان کیلئے 2 پرچے ہوںگے، پہلا پرچہ او ایم آر کی بنیاد پر آبجیکٹیو سوالات پر مشتمل ہوگا جس کیلئے 60 مارکس ہوںگے ہرایک سوال کیلئے 1 نمبر دیا جائیگا ۔ منفی مارکس پر نمبرات کی کٹوتی بھی کی جائیگی۔ دوسراپرچہ مضمون نویسی پرلیا جائیگا جس کیلئے بھی 60 مارکس دئے جائینگے طلباء کو 2 مضمون تحریر کرنے ہوں گے جس کیلئے 30 مارکس ایک مضمون کو دئے جائینگے۔ دونوں پرچوں کیلئے 3 گھنٹوں کا وقت درکار رہےگا۔ درخواستیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ :www.jmico.inپر دستیاب ہیں، مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کریں ۔011-269817170
