شیموگہ :۔شیموگہ لوک سبھا حلقہ میں 25 ہزار خاندانوںکوفوڈ کٹس فراہم کئے جارہے ہیں۔اس بات کا اعلان رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا نے کیا ہے۔ انہوں نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بیندور کو شامل کرکے شیموگہ لوک سبھا حلقہ کے حدود میں 25000 خاندانوں کو 30 مئی سے ایک ہفتے تک فوڈکٹس فراہم کئے جائینگے۔ یہ کٹس سیوا بھارتی اور پریرنا ٹرسٹ کے نام سے دئے جائینگے۔30 مئی کو، تیرتھ ہلی ، 1جون کو ہوسنگر، 2 جون کو شیموگہ کے دیہی علاقوں میں ،3 جون کو بھدراوتی ، 4جون کو سورب تعلق میں اوراسطرح ایک ہفتے تک غریب خاندانوں میں اناج تقسیم کیا جائےگا۔ رکن پارلیمان نے بتایا کہ اس کٹس میں چاول اور گیہوں شامل نہیںہے اس کے علاوہ چینی ، تیل ، دالیں ،گیہوں کا آٹا ، سامبر پڑی، چائے کی پتی وغیرہ شامل ہوںگے۔ فوڈ کٹس کی مناسب تقسیم کیلئے سب سے قبل کورونا وارئرس کوشامل کرنے کی فکر کی جارہی ہے۔جس میں آنگن واڑی کارکن،آشاکارکن، سویتا سماج ، باورچی اور ہیلپرس، پجاریوں ، صحافیوں میں تقسیم کرنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کو پھیلنےسے روکنے کیلئے ریاست اور مرکزی حکومت معیاری احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے۔کارونا کی مشکلات میں کئی مددگاری تنظیمیں لوگوں کی خدمت کیلئے آرہے ہیں۔رکن پارلیمان نے کہا کہ اس معاملے میں سیوا بھارتی اورپریرنا ٹرسٹ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
