شیموگہ:۔مسلمانوں کی گوشت کی دُکان پر جا کر غیر مذبح گوشت طلب کرتے ہوئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے شر پھیلانے کا نیا حربہ اختیار کیا ہے ۔ ایسا واقعہ آج شیموگہ ضلع کےبھدراوتی میں پیش آیا ہے ،جہاں پر مرغی کی گوشت کی دُکان جس کے مالک مسلمان ہیں اور یہاں پر ذبح شدہ گوشت ملتاہے، باوجوداس کے بجرنگ دل کاگروہ دُکان پر پہنچا اور غیر ذبح کئے ہوئے گوشت کا مطالبہ کیا۔دُکان کے مالک سید انصر اور ملازم توصیف نے انہیں بتایاکہ ان کے یہاں غیر مذبح شدہ گوشت نہیں ملتا،اس پر بجرنگ دل کے کارکنوں نے بحث شروع کی اور انصر اور توصیف پر حملے کرنے لگے ۔ بتایاجارہا ہے کہ سید انصر پانچ سالوں سے اس علاقے میں مرغی کے گوشت کی دُکان چلا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج تو کرلیاہے،لیکن آنے والے دنوں میں اس طرح کی وارداتیں مزید پیدا ہوسکتی ہیں ، اس سے اب مرغی کے گوشت کے دکانداروں کیلئے پریشانیاں کھڑی ہوسکتی ہیں ۔ حالانکہ اس سے قبل بڑے جانوروں کی گوشت کے دکانوں کو نشانہ بنایاگیاتھا۔
