سرکاری اسکول ماسٹر نکلا چور؛مندروں میں کرتا تھا چوری

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ ضلع کے پانچ مندر،ہاویری میں پانچ اور جنوبی کینراکے آٹھ مندروں میں چوری کرنےوالاچور سرکاری اسکول ٹیچرنکلاہے۔جو شخص بچوں کو بُری عادتوں سے بچانے کی صلاح دیکر اُن کی تربیت کرنے کی ذمہ داری رکھتاہو وہی شخص اگر چوریاں کرنےپر اترآئے تو یہ سُن کر لوگوں کو پریشانی ضرورہوگی،لیکن یہ حقیقی معاملہ ہے۔چوری کی وارداتوں میں ملوث اسکول ٹیچر وسنتھ کمارکو پولیس نے گرفتارکرلیاہے اور محکمہ نے اسے برطرف کیا ہے۔ہوسنگرتعلقہ کےریپن پیٹ،نگر ،ہوسنگر کے اطراف واکناف موجود مندروں کے دروازے توڑکروسنتھ کمارنامی ٹیچر چوریاں کرتارہاہے،اس تعلق سے پولیس میں شکایتیں بھی درج ہیں۔وسنتھ کمار ہاویری ضلع کے بیاڑگی تعلقہ کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں بطور ٹیچر خدمات انجام دے رہاتھا۔عیش و آرام کی زندگی گزارنے کیلئے ان چوریوں کو انجام دینے کی بات قبول کرچکاہے۔ملزم وسنتھ کمارکے پاس سے پولیس نے نیکسا،بجاج پلاٹینیم بائک،25.2 لاکھ روپئے نقد،90 گرام سونا،400 گرام چاندی کے زیورات،تانبے کی140 گھنٹیاں،27 تانبے کے دئیے،7گھڑے سمیت پوجاکرنے کے سازو سامان ضبط کئے گئے ہیں،جس کی مالیت19 لاکھ 20  ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔اس تعلق سے پولیس نے محکمہ کومطلع کیاتو محکمہ تعلیم نے اسے سسپنڈکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ملزم سال2002 میں سرکاری نوکری پرفائز ہواتھا۔