بنگلورو:۔آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہرضلع میں اوبی سی اجلاس منعقدکئے جائینگے۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے پسماندہ شعبہ(اوبی سی) کے ریاستی صدر مدھو بنگارپانے کیاہے۔انہوں نے اس تعلق سے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھرمیں تمام پسماندہ طبقات کو بھروسے میں لینے کیلئے اس اجلاس کاانعقادکیا جائیگا،اس کام کو انجام دینے کیلئے پارٹی ہائی کمان نے مجھے ذمہ داری دی ہے،15/جنوری سے تمام اضلاع میں ان اجلاس کاانعقادکیاجائیگا ۔اس کے علاوہ کچھ علاقوں میں دو تین اضلاع کو ملا کر اس طرح کے پروگرام انجام دئیے جائینگے،آخرفروری کے مہینے میں اوبی سی کا عظیم الشان جلسہ بنگلورومیں انجام دیاجائیگا،جس میں راہل گاندھی کی شرکت ہوگی۔مزید انہوں نے کہاکہ ریاست میں 50-55 فیصد او بی سی ووٹران ہیں،پسماندہ طبقات کو ساتھ لیکر چلنا کانگریس سے ہی ممکن ہے،جبکہ بی جے پی ذاتوں اور مذاہب کے درمیان منافرت پھیلانےوالی پارٹی ہے ،ریاست میں اس وقت پریشانی کاعالم ہے،ان حالات کو سدھارنے کیلئے کانگریس پارٹی کااقتدارمیں آنا ضروری ہے ۔
