کلین چٹ ملنے کے بعد بھی وزارت نہ ملنے سے ایشورپاناراض

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
باگلکوٹ:۔کرناٹک کے سابق وزیر کے ایس ایشورپانے بیلگائو ی میں ہونے جارہے سیشن کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ان کاکہناہے کہ ان پر لگے ہوئے الزامات سے انہیں بری کئے جانے کے باوجود کرناٹکا کی وزارت میں دوبارہ انہیں شامل نہیں کیاجارہاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن لینے کے الزام میں مجھے وزارت سے ہٹایاگیاتھا ،اب پولیس نے اس سلسلے میں کلین چٹ جاری کی ہے،باوجوداس کے مجھے کابینہ میں جگہ نہیں دی جارہی ہے،آخرکیاوجہ ہے کہ میرے ساتھ اس طرح کا برتائو کیاجارہاہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ لوگ مجھ سے یہ سوال کررہے ہیں کہ آخر کب میں کابینہ میں شامل ہونگا،اس طرح کے سوالات سے مجھے رسوائی کا سامنا کرناپڑرہاہے۔اس بات کااحساس دلانے کیلئے میں بیلگائو ی سیشن میں شرکت نہیں کررہاہوں۔اسپیکر سے منظوری لینے کیلئے بیلگائوی ضرور جائونگالیکن سیشن میں شرکت نہیں کرونگا۔وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ آ ج یا کل میں کابینہ میں شامل کیاجائیگا،لیکن یہ کل کب ہوگی پتہ نہیں۔