منی پال ہیلتھ کارڈ کے اندراج کا آغاز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :منی پال ہیلتھ کارڈ 2021 رجسٹریشن کا عمل آج شیموگہ ضلع کے دو جوڑوں کو کارڈتقسیم کرتے ہوئےکیا گیا ۔بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کستور بااسپتال کے موہن شیٹی نے کہا کہ معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے پیش نظر منی پال اسپتال پچھلے 20 سالوںسے کامیابی کے ساتھ پورا کرتا آرہا ہے۔ منی پال اسپتال کی یہ خدمات صرف دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع تک ہی محدود نہ رہتے ہوئے ،داونگیرے ، چترادرگہ اور شیموگہ سمیت 12 اضلاع تک توسیع کی گئی ہے۔ اب اس منصوبے کو کیرالہ اور گوا تک بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی سہولیات حاصل کرنے کیلئےاور ممبرشپ حاصل کرنے کیلئے ایک ممبر سے300 روپئے درکار ہوںگے۔اسی طرح فیمیلی کارڈ حاصل کرنے والے صارفین کیلئےشریک حیات اور 25 سال کے بچوںکیلئے600 روپئےافزود رقم ادا کرنی پڑیگی۔ فیملی پلس اسکیم کیلئے 750 روپئے 2سال کے منصوبے کیلئے 500 فی فرد اور خاندان کیلئے 800 روپے، فیملی پلس اسکیم کیلئے 950 ادا کرنا پڑیگا۔یہ منصوبہ آئوٹ پیشنٹ کیلئے ہی لاگو ہوگا۔ اسکے علاوہ ڈاکٹروں کی صلاح پر 50 فیصدرعایت ، لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے ، سی ٹی ، ایم آر آئی، الٹرا ساؤنڈ کیلئے 30 فیصد رعایت اور ذیابطیس کے مریضوں کیلئے 20 فیصد رعایت دی جائیگی۔ اسی طرح ادویات کیلئے 12 فیصد رعایت دی جائیگی۔کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد رابطہ کریں : 8105282145/9448790127