شیموگہ :۔شعبئہ اُردو مطالعہ و تحقیق ، جامعہ کوویمپو ، سہیادری کالج کیمپس ، شیموگہ کے ماتحت پروفیسر سید شاہ مدار کی نگرانی بعنوان: "روزنامہ سالار کے ادبی اڈیشن کی تنقیدی اہمیت” (دھوپ چھائوں کے حوالے سے 2009 تا 2014 ) مقالہ برائے پی ایچ ۔ڈی لال بہادر شاستری گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج بنگلورو ،شعبئہ اردو کے اسوسئیٹ پروفیسر او ر صدر محمد منظور نعمان نےشعبئہ اردو جامعہ کوویمپو سے داخل کیا تھا۔ اس مقالے کی ضرورت اور اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اور تحقیقی مواد کی پزیرائی کرتے ہوئے جامعہ کوویمپو نے محمد منظور نعمان کو پی ایچ ۔ڈی کی ڈگری سے نوازے جانے کا اعلان نامہ جاری کیا ہے۔ شعبئہ اردو مطالعہ و تحقیق جامعہ کوویمپو ، سیہادری کالج کیمپس شیموگہ صدر ، اساتذہ اور طلباء نے ڈاکٹر محمد منظور نعمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
