شیموگہ:۔گرلس اسلامک آرگنائزیشن شیموگہ یونٹ کی جانب سے شہرکے کے آرپورم میں موجود دارالامن میں دوروزہ قرآن ایکسپو(نمائش) کا انعقاد کیاگیاہے۔اس ایکسپومیں قرآن شریف کے پیغامات کے تعلق سے مختلف نمونے پیش کئے گئے ہیں ۔ آج شام اس ایکسپوکاافتتاح قدوائی انگلش اسکول کی معلمہ بھارتی کے ہاتھوں ہوا۔اس موقع پر معلمہ بھارتی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ تمام مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں، بھارت میں مختلف مذاہب کے لوگ ہیں ،ان میں مسلمان بھی اہم مذہب کے لوگوں میں شمارہوتے ہیں ، تمام کو مل جل کر رہنے کی ضرورت ہے،قرآن ایکسپومیں جس طرح سے انسانیت کا پیغام عام کیا گیا ہے وہ خوشی کی بات ہے،اچھے کام کرنےوالوں کیلئے دُنیامیں اچھائی ملتی ہے ،بُرے کاموں کو انجام دینےوالے لوگوں کو برائی کا سامنا کرناپڑتاہے یہ اس ایکسپوکی خصوصیت ہے ۔ اس موقع پر گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی ضلعی صدر مصباح زینب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کے پیغام کو عام کرنا اس ایکسپوکا اہم مقصد ہے،اس ایکسپوکی نمائش31 دسمبر کی صبح 30.10 بجے سےیکم جنوری2023 کی شام 6 بجے تک طالبات اور خواتین کیلئے رہے گا،جبکہ مرد حضرات شام30.6 بجے سے8 بجے تک اس ایکسپو کا معائنہ کرسکتے ہیں۔
