ملعون وسیم رضوی نے بنایانیا قرآن، جاری کرنے کیلئے پی ایم سے مانگی منظوری

اسٹیٹ نیوز انٹرنیشنل نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر کرائم نمایاں نیشنل نیوز

دہلی:۔ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والے ملعون وسیم رضوی نے اب ایک نئی حماقت کااعلان کیا ہے،اس دفعہ ملعون وسیم رضوی نےاپنے طور سے قرآن کی نئی ترتیب دینے کی بات کی ہے اور اس نے اس قرآن کوجاری کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی سے اجازت طلب کی ہے۔وسیم رضوی کا کہناہے کہ موجودہ قرآن میں26 آیتیں ایسی ہیں جو دہشت گردی کوبڑھاوادیتی ہیں اوریہ قرآن ملک کے ہر کونے میں پڑھایاجاتاہے اور مسلمانوں میں دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہاہے۔اس وجہ سے ترمیم شدہ کتاب میں ان26 آیتوں کو ہٹادیاگیاہے اور جلدہی بازارمیں اس کتاب کو قرآن کا نام دیکر بازارمیں اتاراجائیگا۔واضح ہوکہ وسیم رضوی نے تین ماہ قبل ہی قرآن میں موجودجہاد سے متعلق 26 آیتوںکوہٹانے کیلئےایک عرضی سپریم کورٹ میں دائرکی تھی جسے سپریم کورٹ نے وسیم رضوی کی اس عرضی کوسرے سے خارج کردیااور اس پر پچا س ہزار روپیوں کا جرمانہ بھی عائدکیاتھا۔