میزورم میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک؛مزید پھنسے ہونے کا خدشہ

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔میزورم کے سائرنگ علاقہ کے قریب ایک زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 مزدور ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ یہاں میزورم کے سی ایم زورمتھنگا نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ دارالحکومت ایزول سے 21 کلومیٹر دور سائرنگ میں صبح 10 بجے پیش آیا۔پی ٹی آئی کے مطابق، ایک پولیس افسر نے کہاکہ ملبے سے اب تک سترہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ بہت سے دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔تیسرے اور چوتھے ستون کے درمیان گرڈر 341 فٹ گر گیا پل کے کل 4 ستون ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیسرے اور چوتھے ستون کے درمیان کا گرڈر گر گیا ہے۔ اس گرڈر پر تمام مزدور کام کر رہے تھے۔ زمین سے پل کی اونچائی 104 میٹر یعنی 341 فٹ ہے۔ یعنی پل کی اونچائی قطب مینار سے زیادہ ہے۔ریلوئے وزیراشون وشنو نے میزورم ریلوے اوور برج حادثے پر غم کا اظہار کیااور معاوضے کا اعلان کیا۔ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے میزورم ریلوے اوور برج کے گرنے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ میزورم میں پیش آنے والے بدقسمت واقعہ سے دکھی ہوں۔ این ڈی آر ایف، ریاستی انتظامیہ اور ریلوے حکام موقع پر موجود ہیں۔ بچاؤ آپریشن جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ معاوضے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ مرنے والوں کو 10 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے میزورم حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ معاوضے کا اعلان کرتے ہوئے، پی ایم او نے لکھاکہ مہلوکین کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔