نلپاڈکے خلاف شکایت درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔غیر قانونی طریقے سے شہرمیں فلکس لگانے کے الزام میں یہاں کے یوتھ کانگریس صدرمحمد نلپاڈکے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے۔شہرکے ٹائون ہال کے سامنے کارپوریشن کے حدودمیں غیر قانونی فلکس لگائے جانے پر بی بی ایم کے ریونیو آفیسر اور سماجی جہدکار کی طرف سے دو الگ الگ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ہلسور پولیس تھانے میں محمد نلپاڈکے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے۔بی بی ایم کے حدودمیںغیر قانونی فلکس اور بیانر کو ممنوع قرار دیاگیاہے،اس کے علاوہ کرناٹکا ہائی کورٹ نے بھی اس معاملے پر احکامات جاری کئے ہیں،باوجودا سکے نلپاڈنے غیر قانونی طریقے سے فلکس لگایاہے،اس پر کارروائی کرنے کی گذارش کی شکایت گذاروں نے کی ہے۔