سڑک حادثے کی تحقیقات کے لیے پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی یونٹ بنائی جائے: سپریم کورٹ

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ سپریم کورٹ نے پورے ملک کے پولیس اسٹیشنوں میں ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ موٹر حادثے کے معاملات کی تحقیقات اور اس سے متعلق دعووں کے تصفیہ کیلئےسہولیات فراہم کی جاسکیں۔ جسٹس ایس اے۔ نذیر اور جسٹس جے۔ کے۔ مہیشوری کی بنچ نے ریاستوں کو تین ماہ کے اندر پولیس اسٹیشنوں میں ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کسی حادثے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تین ماہ کے اندر کلیمز ٹریبونل میں حادثے کی اطلاع کی رپورٹ درج کرے۔بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریاست کے محکمہ داخلہ کے سربراہ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل موٹر سے متعلق دعووں کے معاملات کی تحقیقات اور سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تھانوں میں یا کم از کم شہر کی سطح پر ایک خصوصی یونٹ تشکیل دیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد متعلقہ تفتیشی افسر موٹر وہیکل ترمیمی رولز 2022 کے مطابق کام کرے اور48گھنٹوںکے اندر پہلی حادثے کی رپورٹ کلیمز ٹریبونل کو پیش کرے۔عدالت عظمیٰ کا حالیہ حکم الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر آیا، جس نے موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل (ایم اے سی ٹی) کے حکم کے خلاف دائر اپیل کو خارج کر دیا تھا۔عدالت عظمیٰ کے دو ججوں کے بنچ نے کہاکہ "مقدمہ درج کرنے والاافسر متعلقہ گاڑی کے رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کی فٹنس، پرمٹ اور دیگر معاون دستاویزات کی تصدیق کریگا اور کلیمز ٹریبونل کے سامنے رپورٹ پیش کریگا ۔ متعلقہ پولیس افسر تمام دستاویزات قواعد کے مطابق مقامی زبان میں یا انگریزی میں جمع کرائے جائینگے ۔ دعویدار/ قانونی نمائندوں کی طرف سے دائر کی گئی پہلی دعویٰ کی درخواست کو برقرار رکھا جائے گا اور بعد میں دعوے کی درخواستوں کو منتقل کر دیا جائیگا۔