جیل کو جانے کی باری سدرامیاکی ہے:نلین کمار کٹیل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
منگلورو:۔کانگریس پارٹی نے کیمپناکو اپنے ساتھ لیکر بی جے پی کی قیادت والی حکومت پرچالیس فیصد کمیشن کاالزام لگائی ہوئی ہے،یہ الزامات بے بنیادہیں،ان الزامات کوعائد کرنے والے کیمپنا جیل جاچکے ہیں اور اب اگلی باری سدرامیاکی ہے۔اس بات کااظہار بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمارکٹیل نے کیاہے۔انہوں نےمنگلورومیں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سدرامیا اور ڈی کے شیوکمار بڑے بدعنوان ہیں،ڈی کے شیوکمارپہلے ہی جیل جاچکے ہیں اب اگلی باری سدرامیاکی ہے۔آنےوالے اسمبلی انتخابات سے پہلے سدرامیا کا جیل جانا طئے ہے۔بی جے پی حکومت کے خلاف چالیس فیصد کمیشن اور پے س ایم مہم چلانےوالی کانگریس پارٹی نے اسمبلی کی کارروائی کے دوران اس تعلق سے آوازہی نہیں نکال پائی،اب بھی کانگریس پارٹی چاہے تو بی جے پی کے خلاف شکایت درج کرواسکتی ہے۔اگر وزیر اعلیٰ نے بدعنوانیاں کی ہیں تو اُس کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ہم تیارہیں۔اس دوران انہوں نے سوال اٹھایاکہ اگلے انتخابات کے دوران دیش بھگتی کی فتح ہونی ہے یاپھر ملک سے غداری کرنےوالوں کی فتح ہونی ہے،ٹیپوسلطان کی فتح ہونی ہے یاپھر ساورکر؟کی۔جلد ہی میں ریاست میں بھی لوجہادکے تعلق سے قانون بنایاجائیگا،تاکہ ہماری بچیاں محفوظ ہوکر اسکولوں و کالجوں کو جائیں،وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے گائوکشی اور تبدیل مذہب پرقانون بنایاہے،جلد ہی لوجہاد پربھی قانون بنایاجائیگا۔