شیموگہ کانگریس امیدوارکو لگا جھٹکا،سابق رکن اسمبلی پرسنناکمار جےڈی ایس میں شامل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ کانگریس پارٹی کے امیدوار ایچ سی یوگیش کو زبردست جھٹکا لگاہے،کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمار آج جے ڈی ایس پارٹی میں باضابطہ طورپر شامل ہوگئے ہیں،حالانکہ کے بی پرسنناکمارنے جے ڈی ایس کی ٹکٹ مانگی تھی،لیکن آئینورمنجوناتھ کو ٹکٹ دینے کی وجہ سے کے بی پرسنناکمار کو جے ڈی ایس کی ٹکٹ سے محروم ہونا پڑاتھا،آج وہ بنگلورومیں جے ڈی ایس کے قومی صدر وسابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا اور کمارسوامی کی موجودگی میں جے ڈی ایس میں شامل ہوگئے،حالانکہ کانگریس کے امیدوار ایچ سی یوگیش نے کے بی پرسنناکمارکومنوانے کی کوشش کی تھی،لیکن یوگیش کی کوشش ناکام ہوئی ہے۔اس موقع پر کے بی پرسنناکمارنے روزنامہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی میں اب وفادار قائدین کی ضرورت نہیں رہی،اس لئے وہاں پارٹی کے سینئرلیڈروں کونظراندازکیاجارہاہے،جبکہ جے ڈی ایس میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھاوادینے کیلئے کافی موقعے ہیں۔اس دفعہ شیموگہ میں جے ڈی ایس پارٹی کی کم ازکم تین نشستوں پر کامیابی یقینی ہے،شیموگہ،بھدراوتی اور شیموگہ دیہی حلقے میں جے ڈی ایس کے امیدوار کامیاب ہونگے۔انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی ہےکہ جس طرح ماضی میں ووٹروں نے ان کا ساتھ دیاتھااُسی طرزپر اس بار جے ڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ کا ساتھ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ شیموگہ میں امن وامان بحال رہے اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں۔