حیدرآباد:۔شیموگہ مجلس اتحادالمسلمین کی شاخ کے عہدیداروں نے ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی سے حیدرآبادکے دارالسلام میں ملاقات کی۔اس دوران طویل گفتگوکے بعد ایم آئی ایم کےتشکیل شدہ کمیٹیوں کو منظوردی گئی۔15 اضلاع کے ضلعی کمیٹیوں اور تعلقہ جات کے عہدیداروں کیلئے قومی صدر اسدالدین اویسی نے کرناٹک کے ریاستی جنرل سکریٹری لطیف پٹھان اورریاستی انچارج سلیم پاشاہ کی موجودگی میں شیموگہ ضلع کی کمیٹی کو بھی حتمی شکل دینے کا فیصلہ لیا۔اس وفد میں اے آئی ایم آئی ایم کے ضلعی صدر عبدالنوید،جنرل سکریٹری مجیب اُللہ،سکریٹری منیر اورکڈورتعلقہ کے صدر الیاس موجودتھے۔اسدالدین اویسی نے اس دوران کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے فوری طور پر اقدا مات اٹھائیں۔
